31 دسمبر، 2017، 11:54 PM

کینیا میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم میں 36افراد ہلاک

کینیا میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم میں 36افراد ہلاک

کینیا میں ٹرک اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 36افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں ٹرک اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 36افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وسطی کینیا میں یہ حادثہ ایک ٹرک اور بس کے درمیان ہوا۔ پولیس کاکہناہے کہ تیز رفتار بس سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے اتنی شدت کے ساتھ ٹکرائی کہ اس کی باڈی پوری طرح تباہ ہو کر رہ گئی۔چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ حادثہ کینیا کے علاقے رِفٹ ویلی کے ایک قصبے کے قریب ہوا۔ 36نعشیں بس کے تباہ شدہ ڈھانچے کو کاٹ کر نکالی گئیں۔

News ID 1877734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha